عرفان ملک: باغبانپورہ کے علاقہ میں خاتون کے قتل کا معاملہ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر کو تین بچوں کی ماں رضیہ بی بی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کےشدید زخمی کر دیا تھا، ریسکیو 1122 نے اطلاع پر رسپانڈ کیا تاہم 26 سالہ خاتون رضیہ بی بی جانبر نہ ہو سکی، پولیس نے رضیہ کے والد کی مدعیت میں اس کے شوہر عرفان سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
قتل کی اس گھنائونی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 ملزمان ہاتھ میں پستول لیے طاق لگائے بیٹھے رہے اسی دوران رضیہ بی بی جب قریب آئی تو اسے گولی مار دی گئی۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھاگتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔