ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاندار فیصلہ، ورک چارج ملازمین کی تو لاٹری لگ گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاندار فیصلہ، ورک چارج ملازمین کی تو لاٹری لگ گئی
کیپشن: City42 - CM Punjab Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 729 ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سٹی 42 کے مطابق ٹاؤن ہال میں عبوری حکومت کے دور میں لارڈمیئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 729 ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری سیکرٹری بلدیات کو ارسال کی تھی، تاہم سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 33 سال بعد مستقل کرنے کے احکامات جاری  کردیئے ہیں.

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ورک چارج ملازمین کے لیے خصوصی طور پر اے اور جی کیٹیگری رولز میں نرمی کی گئی ہے۔ اے اور جی کیٹیگری میں فعال کرنے والے زائد العمر ورک چارج ملازمین کو بھی رعایت دی گئی ہے جس سے میٹروپولیٹن کارپوریشن، سالڈ ویسٹ اور زونزکے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم گریڈ اور سنیارٹی لسٹ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کلاس فور کے گینگ مین، مالی، بیلدار، فائر بریگیڈ، الیکٹریشن، ٹیکس کلیکٹرز، انفورسمنٹ اہلکار سمیت دیگر شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer