(یاور علی) لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں سموگ کیخلاف اقدامات نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے عملدرآمد کمیشن کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شیراز ذکاء عدالت میں پیش ہوئے۔ سربراہ سموگ کمیشن ڈاکٹر پرویز حسن کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا۔ ڈاکٹر پرویز حسن کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر سموگ کمیشن قائم کیا گیا۔ سموگ کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے بھی کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ائیرپولوشن سٹینڈنگ کمیشن سموگ کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔