سٹی42: اسرائیل کی فوج لبنان کے اندر پیش قدرمی کرتی ہوئی اورر حزب اللہ کو پیچھے دھکیلتی ہوئی دریائے لیتانی کے پار تک پہنچ گئی۔ جنگ بندی کے معاہدہ پر دونوں فریقوں کے رضا مند ہونے کے ساتھ ہی اطراف سے حملوں مین غیر معمولی شدت آ گئی ہے جس کا ایک مظہر آئی ڈی ایف کے دستوں کے دریائے لیطانی کے پار تک پہنچ جانے کی صورت میں نمایاں ہوا۔ اس علاقہ میں اسرائیلی کی فوج چوبیس سال پہلے سنہ 2000 میں لبنان سے نکلنے کے بعد پہلی بار آئی ڈی ایف کے دستےآج پہلی مرتبہ کلیدی سٹریٹیجک علاقہ دریائے لیتانی تک پہنچے۔
منگل کے روز ایک طرف تو اسرائیل ڈیفینس فورس کے سینئیر ذرائع نے بتایا کہ فوج ک یقیادت نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدہ کو قبول کیا ہے اور یہ عندیہ دیا ہے کہ سیاسی قیادت جو فیصلے کرے گی ان پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ منگل کو ہی اسرائیل کی جنگ کی کابینہ نے لبنان جنگ بندی کے معاہدہ پر رسمی اجلاس کر کے اس کی منظوری دینا تھی اور اسی روز لبنان کے اندر سے یہ اطلاعات آئین کہ آئی ڈی ایف پیش قدمی کرتی ہوئی اب تک سب سے زیادہ گہرائی میں چلی گئی ہے۔
آئی ڈی ایف کا 91 واں ڈویژن جنوبی لبنان کے مشرقی سیکٹر کے ساتھ ساتھ وادی سالوکی کے علاقے میں دریائے لیتانی تک پہنچ گیا ہے اور فوج کا کہنا ہے کہ دونوں علاقوں میں حزب اللہ کے درجنوں ہتھیاروں اور آرپیشنل فورسز کے ٹھکانے موجود ہیں۔
حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخائر پر قبضے
وادی سالوکی کے علاقے میں کمانڈو بریگیڈ کے دستوں نے حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ کمانڈوز نے سیکڑوں ہتھیاروں کو تلاش کیا اور قبضے میں لے لیا، اور درجنوں بنکرز اور درجنوں پرائمڈ راکٹ لانچر ملے۔
دریائے لیتانی پر واقع وسیع علاقے میں، الیگزینڈرونی بریگیڈ کے دستوں، 769ویں "حیرام" علاقائی بریگیڈ، گولانی بریگیڈ کی جاسوسی یونٹ، اور اسرائیلی فضائیہ کے شلداگ یونٹ نے حزب اللہ کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے دریائے لیطانی کے علاقے میں حزب اللہ کے بندوق برداروں سے لڑائی کی اور پہاڑی علاقے میں چھپے درجنوں راکٹ لانچرز، سینکڑوں راکٹ، ہتھیاروں کے ڈپو اور دیگر ہتھیاروں کو تلاش کر کے تباہ کر دیا۔
وادی سالوکی اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور مشرقی سیکٹر میں دریائے لطانی شمالی اسرائیل کے شہر میٹولا سے تقریباً چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
جنگ بندی کی مجوزہ ڈیل جس پر اسرائیل آج متفق ہو جائے گا، جس سے شمالی محاذ پر لڑائی روک دی جائے گی، ابتدائی دو ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے جس کے دوران اسرائیلی افواج لبنان سے نکل جائیں گی، اور حزب اللہدریائے لیتانی کے جنوب میں اپنی مسلح موجودگی ختم کر دے گی۔ ۔