وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ حکومت کا مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

26 Nov, 2024 | 09:38 PM

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے ۔ 

اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ وفاقی حکومت نے مذاکرات مزید نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

قبل ازیں اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے ڈی چوک پر تازہ ترین سورتحال اور گرفتاریوں کے متعلق حقائق شئیر کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے واضح فیصلہ کیا ہے کہ ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات پر امن لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں، ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ 

مزیدخبریں