ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ یہ دہشت گرد ہیں کوئی شر پسند نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ہے‘

’ یہ دہشت گرد ہیں کوئی شر پسند نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں کوئی شر پسند نہیں یہ بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ہے ۔ 

 مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بشرا بی بی غیر  ملکی دہشت گردوں اور غیر ملکی اصلحے کے ساتھ خون بہانا چاہتی ہے ، کوئی پاکستانی اپنی پولیس اور رینجرز کو گاڑیوں کے نیچے نہیں کچلتا ، نا قابلِ تردید شواہد کے مطابق سیاست کی آڑ میں یہ ملک غیر ملکی دہشت گردوں کو کرائے پہ لا کر اپنی نوجوانوں کو گولیاں مروا رہے ہیں ۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردوں سے کوئی مزاکرات نہیں ہو سکتے ، پولیس، رینجرز، ایف سی، ملکی اور غیر ملکی میڈیا، پریس کلب کوئی بھی ان دہشت گردوں کی دہشتگردی سے نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بُشرا بی بی (پولیس، رینجر اور ایف سی) میں ڈیوٹی کرنے والے قوم کے بے گناہ بیٹوں کے قاتل ہیں، اب  کوئی معافی نہیں۔ ثابت ہوا یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں یہ دہشت گرد ہیں ، یہ لاشیں چاہتے ہیں خون خرابہ چاہتے  تھے اور چاہتے ہیں۔