ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، حکمت عملی تیار

پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، حکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے لیے انتظامیہ نے حکمت عملی تیار کرلی ۔ 

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا۔ ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔ 

ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا، جبکہ میلوڈی، بلیو ایریا، آبپارہ، ایف-6 اور ایف-7 کی مارکیٹس مکمل طور پر سیل کر دی گئیں، اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستے خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔  

اسلام آباد میں کشیدہ حالات کے پیش نظر  کسی  بھی بڑے ایکشن کی توقع کی جا رہی ہے ۔