ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدوں کے بیان؛ رینجر ز اہلکاروں کو کیسے کچلا گیا

Rangers personae smashed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   سٹی42:  سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدوں کے بیانات سے واضح ہو گیا کہ سری نگر روڈ پر ڈیوٹی کر رہے رینجر ز اہلکاروں کو کیسے کچلا گیا۔
 پاکستانرینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ: ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے بیان سامنے آگئے

اسلام آباد: سرینگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں کے گاڑی تلے کچلے جانے کے واقعے  چشم دید گواہوں کے بیان سامنے آ گئے، یہ  ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ہیں جنہوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی ساتھی اہلکاروں کو کچل کر شہید کر دینے کے واقعہ کو ابتدا سے ہی اپنی آنکھوں سے دیکھا، 

سری نگر روڈ (کشمیر روڈ) پر ڈیوٹی کرنے والے رینجرز کے اہلکاروں کے قریب ہی موجود پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ دھرنے والے مقام سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی جو رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو مار کر آگے نکل گئی۔

Caption   چشم دید گواہ اہلکاروں نے بتایا کہ جس گاڑی نے جوانوں کو نشانہ بنایا اس کی لائٹس بھی بند تھیں۔جان بوجھ کر کچلنے کے اس واقعہ میں  رینجرز کے تین جوان شہید اور تین زخمی ہوئے جبکہ اسلام آباد پولیس کے بھی تین اہلکار زخمی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پاکستان آرمی کی اعلیٰ قیادت کا مصمم عزم ہے کہ اس  واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے گی۔

اس بھیانک جرم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو مل گئی ہے۔ 

اس بے رحمانہ جرم کے بعد سوشل میڈیا پر  گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش کی گئی اور منظم طریقہ سے جھوٹا نیریٹیو  گھڑ کر پھیلایا گیا۔  سی سی ٹی وی اور رینجرز اہلکاروں کے بیانات آنے کے بعد جھوٹ اور فیک نیوز پھیلانے والے عناصر بے نقاب ہوگئے۔

دوسری جانب  پی ٹی آئی کے شر پسندوں کے حملے سے  شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئیں، شہدا کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان اور سپاہی شاہنواز شامل ہیں۔