ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں تعلیم مسلسل چوتھے روز بھی معطل

تعلیمی اداروں میں تعلیم مسلسل چوتھے روز بھی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے جتھے اسلام آباد کی ضلعی حدود میں آ گئے ہیں، اس صورتحال کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بدھ 27 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو کل 27 نموبر کو بھی بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے, جس کے بعد راولپنڈی کے تمام چھوٹے بڑے، نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم مسلسل چوتھے روز بھی معطل رہےگی۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بروز بدھ بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، فیصلے کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا ۔ 

ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بدھ 27 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈسڑکٹ انٹیلجنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے ۔