ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج پر اکسانے کا کیس، عمران خان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احتجاج پر اکسانے کا کیس، عمران خان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ 

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل اور حکومتی پراسیکیوٹر نے دلائل دیے،سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کیا۔

 بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا اور انہیں 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

 واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے جس میں اس سے قبل ان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا،چند دن قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد 28 ستمبر کیس میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer