’کوئی نرمی نہ برتی جائے، شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے‘

26 Nov, 2024 | 06:12 PM

ویب ڈیسک : آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے، شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کا حوصلہ بلند کیا، خطاب میں انہوں نے جوانوں سے کہاکہ جن کے ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے اورشرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ کسی شرپسند کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے، قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ہمارے کئی جوان زخمی ہیں، احتجاج کی آڑ میں غیر ملکی شرپسند عناصر جھتے میں موجود ہیں، غیر ملکی شرپسندوں کی نشاندہی کرکے ان کا قلع قمع کرنا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک پر پولیس کے تازہ دم دستے بھجوا دیے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے پی ٹی آئی کے قافلوں کے شرکا اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی مختلف مقامات پر پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں۔ 

مزیدخبریں