ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی ۔ 

 وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،  اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کسی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا،  تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحمل کی حدود سے تجاوز کر رہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم رینجرز کے شہید سپاہیوں اور ان تمام پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، رینجرز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول کی۔  ان فسادات کے دوران زخمی ہونے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  

شہدا کی میتیں ان کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے، شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر