پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام؛ صدر مملکت اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

26 Nov, 2024 | 05:44 PM

سٹی 42  : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا، انہوں نے کارروائی کے دوران تین خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ، کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ 

صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاک افغان بارڈر سے خوارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں ، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں، قوم سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ 

مزیدخبریں