سٹی42: آج ایک مرتبہ پھر پاکستان افغان سرحد سے خوراجی گروپ نے دراندازی کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
؎ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل سے ایک خوراجی گروپ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، سیکیورٹی فورسزنے دراندازی کی کوشش کوناکام بنا دیا۔
پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل کہتا رہا ہے کہ موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ آئی ایس پی آر نے اس واقعہ کے متعلق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔