15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار

26 Nov, 2024 | 04:33 PM

ارباز خان :تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں  15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار ہوگیا ۔
کالر نے 15 پر کہا کہ ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر 55 ہزار لاکھ روپے نقدی موبائل اور پرس چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا۔دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔
ایس ایچ او کے مطابق ملزم نجی کمپنی میں ڈلیوری بوائے کا کام کرتا ہے پیسے ہڑپ کرنے کیلئے جھوٹی کال کی،ملزم محمد افضل کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،

مزیدخبریں