ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کب کرونگی؟ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنا فیصلہ سنا دیا

شادی کب کرونگی؟ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا شادی کب کررہی ہیں، ان کے چاہنے والے اس خبر کا بے صبری سے انتظار کرتے نظر آرہے ہیں، اس حوالے اداکارہ نے خاموشی توڑتے زندگی کے اس اہم فیصلے سے متعلق اپنا ردعمل دیا ہے۔

بالی ووڈ کی شوخ اورچنچل اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ مزید ڈھائی سال تک شادی نہیں کر پائیں گی، انسٹنٹ بالی ووڈ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اروشی نے اس پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ اس لئے وہ اب تک سنگل زندگی گزار رہی ہیں۔

واضح رہےکہ اروشی کے کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ان افواہوں کی تردیدی کی تھی اور انہیں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ ان کے کریئر اور کام پر ہے۔

اسی سال، ہندوستان ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا، "آر پی میرے شریک اداکار ہیں اور اس کا مطلب رام پوتھینی ہے، مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ رشبھ پنت کو آر پی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ لوگ صرف چیزیں فرض کرتے ہیں اور اس کے بارے میں لکھتے ہیں'۔