پاکستانی آٹو انڈسٹری سے اچھی خبر آگئی

26 Nov, 2024 | 03:23 PM

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کاتعاون ،پاکستان آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری،موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ،ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں متعارف ، مانگ بھی بڑھ گئی.

تفصیلات کےمطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری، سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا، مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 46.7 فیصدجبکہ ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 82 فیصد بہتری آئی، جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی خریداری میں 60 فیصد اور موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا۔

ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں متعارف کراوئی جارہی ہیں جن کی مانگ میں شاندار بڑھوتری ہے، بہتر آٹو فنانسنگ اور مارکیٹ میں بڑھتا ہوا اعتماد فروخت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، آٹو انڈسٹری میں ترقی کی وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں بتدریج کمی ہے۔

سود سے پاک فنانسنگ کی بدولت صارفین اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے شرح سود میں مزید کمی اور نئے ماڈلز سے آٹو سیلز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزیدخبریں