ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو کوئی پوشیدہ قیادت چلا رہی ہے جس کا ایجنڈاپاکستان کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا، وزیر داخلہ کا دعویٰ

Mohsin Naqvi, PTI handled by unknown person,
کیپشن: محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ کل شب جتھوں کو  سنگ جانی بھیجنے کے لئ روٹ کلئیر کرنے کی غرض  سے "جنگ بندی"  کر دی گئی تھی، لیکن پی ٹی آئی کی "پوشیدہ قیادت" نے بالآخر متضاد فیصلے کرکے (امن برقرار رکھنے کی) ان کوششوں کو نقصان پہنچایا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر داخلہ محسن نقوی نےانکشاف کیا ہے  کہ پی ٹی آئی کو ایک "چھپے موجود ہاتھ" کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا ہے جس کا ایک نامعلوم ایجنڈا ہے جو پاکستان کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا۔

محسن نقوی نے منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی کی جڑ ایک چھپا ہوا ہاتھ ہے جس کی قیادت اور ایجنڈا خفیہ رہتا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی حالیہ کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں "قوم کی بے عزتی" قرار دیا اور پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر تماشا بنانے سے گریز کرے۔

محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ کل شب جتھوں کو  سنگ جانی بھیجنے کے لئ روٹ کلئیر کرنے کی غرض  سے "جنگ بندی"  کر دی گئی تھی، لیکن پی ٹی آئی کی "پوشیدہ قیادت" نے بالآخر متضاد فیصلے کرکے (امن برقرار رکھنے کی) ان کوششوں کو نقصان پہنچایا۔ 

وزیر ن داخلہ نے بتایا کہ اپشاور سےت آنے والوں نے پولیس پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی۔ محسن نقوی نے ایک بار پھر دہرایا  کہ حکومت جانی نقصان سے بچنے کے لیے پرعزم ہے۔

تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔ "ریڈ زون کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،" نقوی نے زور دیا۔

محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ جتھوں میں موجود تمام افراد  صرف  خیبرپختونخوا سے آئے  ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ ان میں تقریباً 2000 تربیت یافتہ افراد شامل ہیں، جس سے احتجاج کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔