چیمپیئنزٹرافی: پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل،بھاری معاوضے کی پیشکش مسترد کردی

26 Nov, 2024 | 02:13 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل اپنانے اور بھاری معاوضے کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔

  ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اب بھی ہائبرڈ ماڈل تسلیم نہ کرنے کے موقف پر قائم ہے جبکہ کئی دن گزرنے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی کے خط کا تحریری جواب نہیں دیا ہے۔

 رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعے بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کروانے پر زور دیا تھا۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) ہائبرڈ ماڈل کے تحت میزبانی سے گریزاں ہے اور اصرار کیا جارہا ہے کہ بھارت کا گروپ میچ اور فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے۔ 

 ایونٹ کا ہوسٹ پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈکاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔

مزیدخبریں