شاہد سپرا : شہر سمیت مختلف علاقوں میں بجلی چوری کی بڑھتی شرح کا معاملہ سنگین ہو گیا، لیسکو نے ہائی لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے بڑھا کر سات گھنٹے تک کر دیا۔
لیسکو نے ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں سات گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذالعمل کر دیا ہے۔ لیسکو نے دو سے لیکر سات گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے، شیڈول کے مطابق کمپنی میں بیس فیصد تک لائن لاسز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی، تیس فیصد تک دو، چالیس فیصد تک تین سے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، اسی طرح پچاس فیصد تک پانچ، ساٹھ تک چھ جبکہ ساٹھ سے زیادہ شرح ہونے پر سات گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے، واضح رہے کہ اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران لیسکو کے فیڈرز پر لائن لاسز کی نشاندہی کی گئی ہے، لائن لاسز کی شرح سامنے آنے پر لیسکو کو مزید تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑا ہے۔
لیسکو نے ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں سات گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذالعمل کر دیا
26 Nov, 2024 | 02:08 PM