خان شہزاد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے دروازے نہ کھل سکےاور ماہ نومبر بھی کم آمدنی والے افراد نے سبسڈی کے انتظار میں گزار دیا۔
سبسڈی کی بحالی نہ ہونے کے باعث شہر کا غریب طبقہ شدید مشکلات میں مبتلا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی کمی کے سبب گاہک کم ہوگئے ہیں اور اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آٹا اور گھی آئل کئی ہفتوں سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب نہیں جس پر صارفین میں اضطراب بڑھ گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں قیمتیں یکساں ہونے سے غریب عوام مزید پریشانی کا شکار ہیں۔