ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیٹ کی سست سپیڈ , شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

انٹرنیٹ کی سست سپیڈ , شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ کی بندش، سماجی رابطے کی ایپس استعمال کرنے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسز بعض علاقوں میں مکمل اور بعض علاقوں میں جزوی معطل کر رکھی ہیں۔انٹرنیٹ معطل ہونے سے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کو انٹرنیٹ کی بندش سے سماجی رابطوں کی ایپس فیس بک، ایکس، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔صارفین کا کہنا ہے حکومتی اقدام سے ناصرف عام صارف متاثر ہو رہا ہے، بلکہ کاروباری طبقہ بھی انٹرنیٹ بندش سے متاثر ہو رہا ہے۔حکومت انٹرنیٹ کی سروس بحال کرے۔

Ansa Awais

Content Writer