پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی معاملات بہتر کرنے اہم تبدیلیاں، نیا عہدہ تخلیق

26 Nov, 2024 | 01:05 PM

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی :معاشی، طلبا امور، سکیورٹی معاملات بہتر کرنے اہم تبدیلیاں,یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل سٹوڈنٹ افیئرز ، اسٹیٹ و سکیورٹی کا نیا عہدہ تخلیق کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر ریحان صادق کو ڈی جی سٹوڈنٹ افیئرز ، سٹیٹ اینڈ سکیورٹی کا اضافی چارج دیدیاگیا،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے معاملات میں بہتری کیلئے نئی کمیٹی بھی تخلیق کر دی
پرو وائس چانسلر ڈاکٹرخالد محمود 6 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،مینجمنٹ کمیٹی طلباء امور، سٹیٹ و سکیورٹی سے متعلق باقاعدہ پالیسی بنائے گی۔
مینجمنٹ کمیٹی یونیورسٹی کے مالی وسائل کو بڑھانے کیلئے سٹریٹجک پلاننگ کرے گی،مینجمنٹ کمیٹی یونیورسٹی کی پالیسیوں پر عملدرآمد ومانیٹرنگ یقینی بنائے گی،مینجمنٹ کمیٹی مختلف شعبہ جات میں رابطوں کا فروغ یقینی بنائے گی۔
کمیٹی طلباء امور، زمینوں سے متعلق مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریگی،ڈی جی ڈاکٹر ریحان صادق آر او ون، آر و ٹو، سکیورٹی کے معاملات کو دیکھیں گے،لڑائی جھگڑوں ،بگڑتی معاشی صورتحال کے باعث نیا عہدہ و کمیٹی تشکیل دی گئی۔

مزیدخبریں