ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والا شخص گرفتار ، کہاں کا رہائشی؟

رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والا شخص گرفتار ، کہاں کا رہائشی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی: اسلام آبادپولیس نے 4رینجرز اہلکاروں کو کو کچلنے والے شخص کو گرفتار کر لیا،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر احتجاجیوں کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تفصیلات کےمطابق رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے والے شخص کی شناخت ہو گئی، ملزم کی شناخت ہاشم ولد عاصم کے نام سے ہوئی، ہاشم ولد عاصم اسلام آباد کے علاقہ ایف 10کا رہائشی ہے,پولیس نے شاہین چوک سے گاڑی قبضے میں لیکر تھانہ مارگلہ منتقل کر دی.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سری نگر ہائی وے پر احتجاجیوں کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،وزیرِاعظم کا حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا،شہید اہلکاروں کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی، اپنے بیان میں کہا کہ نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مزمت ہیں،انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے.

 وزیرِاعظم نے کہا پولیس و رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کیلئے مامور ہیں،انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کر دی گئیں،انتشاری ٹولہ گزشتہ روز پولیس اہلکار اور آج شہید کئے گئے رینجرز اہلکاروں کے معصوم بچوں و اہلِ خانہ کو جوابدہ ہے.

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے،یہ پُر امن احتجاج نہیں، شدّت پسندی ہے،پاکستان کسی بھی انتشار اور خوں ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا،مذموم سیاسی مقاصد کے لئے خون ریزی نا قابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے،مجھ سمیت پوری قوم شہید ہونے والے رینجرز و پولیس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سرینگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس کے جوانوں پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید ہونے والے رینجرز کے 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور  شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے کہا، رینجرز کے شہید جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے،شہید جوانوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کیں ،حملے میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

رینجرز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔