ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر 3.295 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 12.676 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائرکا حجم 8.233 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.440 ارب ڈالر تھا۔

 15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائرکا حجم 15.968 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 11.288 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.680 ارب ڈالر ہے۔

  جاری کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر 3.055 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 240 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کراب تک زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مجموعی طور پر1.971 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔

 جاری مالی سال کے آغاز (یکم جولائی) سے لے کر 15نومبر تک کی مدت میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر1.898 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 73 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
 

Ansa Awais

Content Writer