بسام سلطان: سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف ڈپٹی کمشنر کے حکم پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں انسداد اسموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں سرگرم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 256دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ کی گئی،دوران چیکنگ 103 جگہوں پر انسدادِ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا،خلاف ورزی پر 74 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کروایا گیا،خلاف ورزی کرنے والی 56 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کئے گئے،کریک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی پر 19 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔
اے سی سٹی کی 495 مقامات کی چیکنگ، دوران چیکنگ کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی،اے سی کینٹ نے 190 مقامات کی چیکنگ کے دوران 14 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے 428 پوائنٹس میں سے 18 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 8 مقامات میں سے 3 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 95 مقامات چیک کئے ،9 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر راوی نے 270 پوائنٹس کا معائنہ کیا، 6 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی،اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے 80 مقامات کا دورہ کیا، 3 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا،اے سی واہگہ نے 110 مقامات کی چیکنگ کی، 5 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی،اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے 410 پوائنٹس چیک کئے، 35 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا،اے سی صدر نے 170 مقامات پر انسپیکشن کی، 10 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔
ڈی سی کی اپیل ضلعی انتظامیہ سموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہیں، شہری تعاون کریں۔
دکانداروں، مارکیٹس، شاپنگ مالز مالکان کوحکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑگیا
26 Nov, 2024 | 10:56 AM