ویب ڈیسک: لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر میٹروبس سروس کو مسافروں کیلئے محدود کر دیا گیا۔
لاہورمیٹروبس انتظامیہ کاکہنا ہےکہ شاہدرہ سےگجومتہ تک میٹرو بس سروس کومحدودکردیاگیا۔ میٹروبس گجومتہ سےایم اوکالج تک چلائی جارہی ہے
یاد رہے کہ میٹرو بس ہفتے کے روزمحدوداور اتوارکوبندرکھی گئی، میٹرو بس سروس کومحدوداحتجاج کی کال کےباعث راستوں کی بندش کی وجہ سےکیاگیا۔
دوسری جانب اورنج ٹرین سروس معمول کےمطابق علی ٹاون سےڈیرہ گجراں رواں دواں ہے۔