ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار

 مریم نواز کا کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےفسادیوں کےحملے سے زخمی کانسٹیبل مبشر کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا، کہا کہ اس کا حساب ضرور لیں گے، معاف نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز  نےکانسٹیبل مبشر کو حملے کرکے شہید کرنے پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا،اُنہوں نےمبشر شہید کے اہلخانہ سےہمدردی کا اظہارِ کیا۔
مریم نواز نے کہاکہ  فسادیوں نے احتجاج کے نام پر بے گناہ کی جان لے لی،معاف نہیں کرینگے،پہلے بھی ایک کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی شہید کیا گیا،اب پھر خونخواری کا مظاہرہ کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ   کیا عوام کے جان ومال کی حفاظت کی ڈیوٹی کرنے والے کسی کے بیٹے نہیں؟عوام پوچھتے ہیں احتجاج کے نام پر خون بہانے کا سلسلہ کب بند ہوگا؟پولیس افسر اور اہلکار میرے بھائی اور بچوں کی مانند ہیں،ظلم برداشت نہیں ہوگا۔