ویب دیسک: تبادلہ مارکیٹ میں روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے،فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277.75 روپے سے کم ہوکر 277.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2پیسے مہنگا ہونے سے 278 روپے 79 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ یورو 1.73 روپے مہنگا ہوکر 291.61 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 87 پیسے مہنگا ہوکر 349.68 روپے ،یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 75.97 روپے ،
سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 74.18 روپے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔