سموگ کریک ڈاؤن:متعدد  گاڑیاں بند،9 لاکھ  سے زائد جرمانے عائد

26 Nov, 2024 | 10:32 AM

عابد چوہدری: لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف 24 گھنٹوں میں کارروائیوں دوران 9 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا کہ 386 گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا اور 49 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ 28 خستہ حال گاڑیوں اور 11 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جنہوں نے ترپال یا حفاظتی اقدامات نہیں کیے تھے۔ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکلوں کو بھی جرمانے عائد کیے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں 41 اینٹی سموگ اسکواڈز اور 12 ناکے قائم کر کے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر انسدادِ تجاوزات کیمپس بھی متحرک کر دیے گئے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سموگ اور آلودگی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

یاد رہے کہ  جمعہ سے اتوار تک شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔  

مزیدخبریں