لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں  کو نسےنمبر پر آ گیا؟

26 Nov, 2024 | 10:29 AM

 کومل اسلم:شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں پھر اضافہ ہونے لگا،شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 328 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق   لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا، امریکی قونصلیٹ 425،غازی روڈ انٹرچینج میں شرح 420ریکارڈ ،جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 358 ریکارڈ کی گئی،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

     شہر کا موسم سرد اور خشک ،سورج کرنیں بکھیرنے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی،کم سے کم درجہ حرارت 11،زیادہ سے زیادہ 25ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کی شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ۔

مزیدخبریں