ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک کیلئے لاہور رنگ روڈ پھر بند،کونسے رستے کھلے؟

ٹریفک کیلئے لاہور رنگ روڈ پھر بند،کونسے رستے کھلے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین/عابد چودھری: ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، جبکہ رنگ روڈ ایک بار پھر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ ٹریفک آ جا سکتی ہے، رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روز، گجومتہ ٹریفک کیلئے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے تاحال ان/ آؤٹ کے لئے بند ہے، سگیاں پل سے ٹریفک شہر میں داخل اور باہر جارہی ہے،شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رنگ روڈ بند کی گئی،تمام انٹر چینجز سے رنگ روڈکو بند کرنے کے احکامات دیدیئے گئے، گزشتہ شام رنگ روڈکو ٹریفک کے لئے کھولا گیا تھا۔
راوی پل ،موٹروے جانب ٹھوکر نیاز بیگ اور بابوصابو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا، شہری متبادل راستے اختیار کریں، ہیلپ 15 سے رہنمائی لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راوی پل ،پرانا راوی پل ،سگیاں راوی پل سے ٹریفک معاملات ٹھیک رہے، ٹھوکرنیاز بیگ سے ملتان روڈ ٹریفک روانی بھی ٹھیک تھی، موٹروے ،ایسٹرن بائی پاس ،بابو صابو تاحال ان اور آؤٹ کے لئےبند تھی، لاہوررنگ روڈ تمام انٹرچینجز سے ٹریفک کیلئے مکمل بند تھے،امامیہ پھاٹک سے ٹریفک چل رہی تھی جبکہ فلائی اوور دونوں اطراف سے بند تھی۔