ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

26 Nov, 2024 | 10:05 AM

اویس کیانی: ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپےایک پیسےفی یونٹ سستی ہونےکاامکان ہے۔

نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کی جائے گی، جس میں سی پی پی اے نے اکتوبر 2024 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی ہے۔ توقع ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی ہو سکتی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں پانی سے 31.06 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.79 فیصد، درآمدی کوئلے سے 8.79 فیصد، مقامی گیس سے 8.05 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 19.51 فیصد، اور جوہری ایندھن سے 14.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

خیال رہے کہ  گذشتہ سال کےمقابلےاضافی بجلی کےاستعمال پرٹیرف میں ریلیف دیا جائے گا. ۔پیکج موسم سرما کے3 ماہ دسمبر 2024 سےفروری 2025 کے لیےہوگا، بجلی سہولت پیکیج کااطلاق گھریلو،کمرشل،صنعتی صارفین کےلیے ہوگا،پیکیج کا اطلاق ماہانہ 200 یونٹ تک والے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا،پیکیج کااطلاق اضافی25فیصد تک یونٹس کے استعمال پر ملے گا جبکہ  گھریلوصارفین کوٹیرف پر11.42 روپےسے26روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا،کمرشل صارفین کو13.46روپے سے22.71 روپےفی یونٹ ریلیف ملے گا،صنعتی صارفین کو5.72 روپےسے15.05 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔


 


 

مزیدخبریں