موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

26 Nov, 2024 | 10:02 AM

علی ساہی: موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف جاری صرف 4 روز باقی، ایک ہی روز میں لرننگ ، ریگولر لائسنس بنوانے والوں کیلئے آخری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن لائسنس نہ بنوانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے صرف موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر ریلیف دیا، موٹر سائیکل کے لائسنس میں ریلیف سے 12 لاکھ 26 ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہناتھا کہ 4لاکھ 60ہز940 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ،7لاکھ 64 ہزار961 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ،ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔
30نومبر تک لرننگ لائسنس کے اجرا میں 42 دن کی مدت ختم رہے گی،30نومبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہو گا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا مزید کہناتھا کہ موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنیوالے 30 نومبر سے پہلے سہولت سے فائدہ اٹھائیں،شہری پہلی فرصت میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہری صرف اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں