ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ 

لاہور ، اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث لاہور ، راولپنڈی اور  اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

 وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی اور وہاں سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی رک چکی ہے، معاملہ فوری حل نہیں کیا گیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خدشے کے باعث وزارت پٹرولیم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے۔