ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا ویرات کوہلی بھی طلاق لے رہے ہیں؟ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

کیا ویرات کوہلی بھی طلاق لے رہے ہیں؟ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی  سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا.

ویرات کوہلی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جسے پڑھ کر مداح کنفیوژن کا شکار ہوگئے کہ کیا یہ پوسٹ طلاق سے متعلق ہے یا آیا یہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کی گئی ۔اسٹار بیٹر کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں لکھا تھا ’پیچھے دیکھیں تو ہم ہمیشہ مختلف تھے، ہم کسی سانچے میں نہیں ڈھلے جس میں ہمیں ڈھالنا چاہا گیا، دو غلط لوگ جو ایک ہوگئے‘۔ پوسٹ میں بظاہر مردوں پر بات کی جارہی ہے اور یہ کہ کیسے دنیا کی پرواہ کیے بغیر غلط ہوتے ہوئے بھی، اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہوئے بھی زندگی میں آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے علیحدگی کا اعلان کیا، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے کوہلی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے طلاق سے جوڑا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 'مجھے دل کا دورہ پڑتے پڑتے رہ گیا' جب کہ ایک اور صارف نے سوال کیا 'کیا آپ ریٹائر ہورہے ہیں؟'دوسرے  صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’یہ پوسٹ ایسے کیوں کی گئی ہے جس طرح لوگ اپنی طلاق کا اعلان کرتے ہیں‘۔ایک اور  صارف نے کہا 'سچ میں، میں یہ پڑھ کے گھبرا گیا تھا، مجھے لگا یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان ہے، میرے دل کی دھڑکن کچھ دیر رک گئی تھی لیکن مجھے خوشی ہوئی ہے یہ صرف ایک اشتہار تھا'۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق مداح اس قسم کی پوسٹ دیکھ کر پریشان ہوگئے تھے جب کہ ویرات کی جانب سے یہ ایک برانڈ کی تشہیری پوسٹ کی گئی تھی۔