ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو حکومت کی بڑی پیشکش، عمران خان کا ویڈیو پیغام آگیا

پی ٹی آئی کو حکومت کی بڑی پیشکش، عمران خان کا ویڈیو پیغام آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ملاقات کی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر کے پاس موبائل فون بھی موجود تھا، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کے موبائل فون پر اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویڈیو پیغام صرف امین علی گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے لئے ہے کارکنان کیلئے نہیں،ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی سے حکومت سے مذاکرات کی اجازت لی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے، حکومت نے ڈی چوک کے بجائے کسی اور جگہ دھرنے کی پیشکش کی ہے، دوسری جگہ کے انتخاب پر سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

بعد ازاں اڈیالہ جیل سے واپسی پر گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ احتجاج کی کال بانی کی ہے اور وہ فائنل ہے۔