پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3دن کی توسیع

26 Nov, 2024 | 08:35 AM

قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کی گئی،  نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں 3 دن کیلئے ہر قسم کے احتجاج،جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائدکر دی گئی،حکومت پنجاب نے منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی۔

  دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا،سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

مزیدخبریں