سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی کی "کرو یا مرو احتجاج" کی فائنل کال پر عمل کرتے ہوئے شر پسندوں نے کشمیر ہائی وے پر ڈیوٹی کے لئے کھڑے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی چڑھا دئی، چار رینجر اہلکار ، ایک عام شہری شہید ہو گئے۔ رینجرز کے پانچ اہلکار دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کے بہیمانہ قتل کا یہ واقعہ آج 26 نومبر کو علی الصبح ہوا ہے۔