سٹی42: وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو لیکن ان کی کوشش ہے کہ انہیں لاش ملے۔
محسن نقوی نے "مذاکرات" کے نام سے ہونے والی قیاس آرائیوں کے متعلق کہا کہ ہم نے انہیں کہا تھا کہ آپ سنگجانی چلے جائیں۔ ان کی پارٹی کے اندر مجھے نہیں پتہ کہ کون لیڈر ہے کون نہیں، لیکن ہمیں اب تک اس کا فائنل جواب نہیں آیا۔ میں یہ ریکارڈ پر لا رہا ہوں کہ ہم نے انہیں کہا تھا کہ سنگجانی جا کر بیتھنا چاہتے ہیں تو وہاں جا کر بیٹھیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا، چاہے ہمیں 245 لگانی پڑے، چاہے کرفیو لگانا پڑے ہم اس حد تک جائیں گے، انہیں ریڈ لائن بتا دی ہے، اسے کراس کریں گے تو ہمیں فیصلہ کرنا پرے گا۔اسلام آباد پر قبضہ کی اجازت نہیں دیں گے،انتہائی قدم اٹھانا حکومت کی مجبوری ہوگا.
صبح ہمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کو انفارم کرنا ہے، ہم نے انہیں کہا ہے کہ سنگجانی چلے جائیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج کی تو کسی کو اجازت نہیں مل سکتی۔
محسن نقوی نے کہا، میڈیا گواہ رہے کہ ہم نے بار بار کوشش کی، جہاں لچک لگانا تھی لچک لگائی، بار بار ان کو سمجھایا، ابھی چھبیس نمبر چونگی پر بھی پولیس کے اہلکار کو گولی کا زخم آیا ہے۔ اس سے پہلے پتھر گڑھ میں چار پولیس اہلکاروں کو گولی کے زخم آئے۔محسن نقوی نے کہا کہ ان کی طرف سے گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔ گولی کا جواب گولی ہے لیکن ہمیں مجبور نہ کریں۔