نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، اللہ نے نواز شریف سے کوئی کام لینا ہے، خواجہ آصف

26 Nov, 2023 | 11:28 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ نون کے نائب صدرخواجہ محمد  آصف نےورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے ساتھ پچھلے چار سال میں جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، مہنگائی ختم ہو جائے گی لیکن اخلاقی روایات کیسے ٹھیک ہونگی۔
ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپ نے عمران خان کے جلسے دیکھے ہونگے،وہ سیاسی جلسے نہیں ہوتے تھے، صرف بدتمیزی اور بداخلاقی سکھائی گئی، نوازشریف جلا وطن ہوئے، جیلیں کاٹیں، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے نواز شریف سے کوئی کام لینا ہے، اسکو صرف وزارت  عظمیٰ سے ہی نہیں اتارا بلکہ اسے جلا وطن کر دیا جاتا ہے جیل میں ڈالا جاتا ہے، نواز شریف سے اپیل کا حق بھی لے لیا گیا، آٹھ فروری کو آپ نے فیصلہ کرنا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت عوام ہے، پچھلے چار سال میں اتنی کرپشن کی گئی جس کی مثال نہیں ملتی،معیشیت دو سال میں ناصرف کھڑی ہوگی بلکہ دوڑے گی، نوا ز شریف اور مریم کے وقت جیل میں سخت گرمی تھی، آج عمران خان کے ساتھ ایک بندہ نہیں کھڑا۔ اسکے ساتھ والے لوگوں نے پارٹیاں بنالی ہیں، 
خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فلسطین میں پانچ سے چھ ہزار بچے شہید ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں