سٹی42: موٹر وے ایم فائیو پر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب ٹریلر اور سوزوکی کار کے تصادم کے نتیجہ میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں، باپ دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ کار میں سوار پانچ افراد پر مشتمل فیملی رحیم یار خان کے رہائشی تھے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 35 سالہ ثادیہ بخاری اور 8 سالہ نور الحدہ جابحق ہوگئیں۔ زخمیوں میں35 سالہ ڈاکٹر جعفر بخاری, 10 سالہ بیٹا عبدالھادی, اور 7 سالہ عبدالاحد شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حادثہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثہ کی تفتیش شروع کردی۔