سٹی42ؔ: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور پنجاب کے وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی دو روز کے لئےمتحدہ عرب امارات کے دورہ پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔
ابو ظہبی کے البطین ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستان کے سفارتکاروں نے وزیراعظم انوار الحق اور وزیراعلیٰ محسن نقوی کا استقبال کیا
وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم دو روز تک متحدہ عرب امارات قیام کریں گے۔ دورہ کے دوران محسن نقوی اور انوار الحق کاکٹر متحدہ عرب امارت کے وزیر اعظم س اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔