ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست مدینہ کے نام سےعوام کو بے وقوف بنایا گیا، باریاں لینے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے، جہانگیر ترین، علیم خان

Jahangir Tareen , Aleem Khan, Istehkam e Pakistan Party, IPP, Kamonki Convention, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: استحکام پاکستان پارٹی کے لیڈر جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ باریاں لینے والوں کو  ہم انجام تک پہنچائیں گے۔ ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بے وقوف بنایا جاتا رہا۔

 کامونکی میں استحکام پاکستان پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا  کہ معاشی ترقی ہمارا نصب العین ہے۔ ملک کو ٹھیک کرنے کا طریقہ ہمیں معلوم ہے۔ہماری ترجیح عام لوگ ہیں، عوام کو  اب تک ان کاحق نہیں ملا، آپ لوگوں کی زندگی بدلے گی تو پورا پاکستان بدل جائے گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ہسپتالوں کو ایسا بنائیں گے کہ لوگ علاج کیلئے باہر سے آئیں گے، ہماری پارٹی  تمام اسکول ایسے بنا دے گی جیسے انگریزی اسکول ہوتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ ماضی نہیں اب مستقبل کو دیکھنے کا وقت ہے، پاکستان کو ترقی کی جانب لے کرچلیں گے،کاروباری طبقے کو کامیاب کریں گے ،ان کاکہناتھا کہ ہم غیر سیاسی لوگ ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کا نعرہ لگایا،ہم نے ساتھ دیا لیکن انہوں نے نعروں کے برعکس عمل کیا۔ 

 جہانگیر ترین نے کہاکہ پاکستان کو ایسا زرعی ملک بنائیں گے کہ دنیا دیکھے گی ،ہم نے اپنا منشور تیار کیا ہے اپنے ہدف پر پورا اتریں گے ، عوام کی زندگی بدلے گی تو پورا پاکستان بدلے گا ،سب سے اہم چیز نوکری ملنی چاہئے اور جائز تنخواہ پر ،ہم اپنے وعدے پورے کریں گے ،ان کا کہناتھا کہ سیاسی جماعتیں وعدے کرتی ہیں لیکن ان کی نیت نہیں ہوتی پورے کرنے کی ،صنعت کاری میں ایسے لوگوں کو لائیں گے جو یہاں آکر فیکٹریاں لگائیں ، پوری محنت کے ساتھ اپنے ٹارگٹ کو پورا کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب کا معیار زندگی بلند کریں گے،جب بھی بجلی کا بل آتا ہو گا تو 18 ماہ کی حکومت سب کو یاد آتی ہوگی، باریاں لینے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت میں آکر غریب کی بجلی مفت کریں گے، موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول کی قیمت آدھی ہوگی۔ ہر یونین کونسل میں ایک ڈسپنسری بنے گی، مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے ہوگی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ملک پاک فوج کی وجہ سے مستحکم ہے، سیاست ضرور کریں لیکن اداروں کیخلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔