پاکستان اور انڈیا کے بعد عاطف اسلم نے امریکی میوزک شائقین کے دلوں پر بھی اپنا نام لکھ دیا

26 Nov, 2023 | 08:31 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان کے شہرہ آفاق گلوکار نے انڈیا میں کروڑوں دل جیتنے کے بعد میوزک کی سب سے بڑی انڈسٹری امریکہ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

بے مثل اورئینٹل آواز اور مشرقی گائیکی کے اعلیٰ ترین رموز سے آشنا گلوکار نے اپنے ہنگامہ خیز  کیرئیر کے 20 سال مکمل ہونے پر امریکہ کے شہر ڈیلاس میں کنسرٹ کیا تو ان کے ٹکٹ ہاٹ کیک کی طرح بکے، پاکستانی، انڈین مداحوں کے ساتھ امریکہ کے پاپ میوزک سے دلچسپی رکھنے والے شائقین کی بڑی تعداد انہیں لائیو سننے کیلئے ڈیلاس کے کرٹس کلویل سنٹر میں واقع ایرینا میں پہنچے۔ عاطف اسلم نے لائیو کنسرٹ میں جلتی بجھتی روشنیوں کے درمیان اپنی آواز کا جادو جگایا تو سننے اور دیکھنے والے پرستار دیوانہ وار ناچنے پر مجبور ہو گئے۔

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں جانے والے امریکی شہری بعد میں ان کی تعریفیں کرتے پائے گئے۔ کنسرٹ دیکھنے والے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے پاکستان  کا سافٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر ہوتا ہے۔ڈائمنڈ پروڈکشن کے زیر اہتمام  امریکہ کے مختلف شہروں میں عاطف اسلم مزید کنسرٹس کریں گے۔

مزیدخبریں