(ویب ڈیسک)سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ خاور کو 3 ماہ کے لیے پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ خاور کو پی سی بی کے الیکشن فروری تک کروانے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔
شاہ خاور کو ریجنز اور پی سی بی کے چیئرمین کے الیکشن کروانے کی ذمے داری دی گئی ہے۔