مزنگ:ویٹر نے تلخ کلامی پر شہری کو قتل کردیا  

26 Nov, 2023 | 10:50 AM

Imran Fayyaz

(رانا فاران یامین)لاہور میں ویٹر نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں پراٹھے والے کی دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ویٹر نے گولیاں مار کر شہری کو قتل کردیا،فائرنگ احسن نامی ملزم کی جانب سے کی گئی۔

 پولیس کی فرانزک ٹیم نے  موقع پر شواہد جمع کرلئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 رضوان بھٹی پراٹھے کھانے آیا تھا کہ ویٹر احسن سے تلخ کلامی ہوگئی۔۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔۔

پولیس کے مطابق ملزم احسن مزنگ پراٹھے پر ویٹر کا کام کرتا ہے،فائرنگ کے نتیجہ میں قتل ہونے والی شہری کی شناخت رضوان بھٹی کے نام سے ہوئی جو کراچی سے رشتہ داروں سے ملنے لاہور آیا تھا۔ مقتول شاہدرہ میں رہائش پذیر تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر شواہد جمع کر کےلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے واقعہ کی دیگر پہلووں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں