ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا ورلڈ کپ: پولینڈ کی سعودی ٹیم کو 0-2 سے شکست

FIFA World cup Football match between Saudi Arabia and Poland
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پولینڈ  کی ٹیم نے سعودی ٹیم کو 0-2 سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں سعودی عرب کی ٹیم کا دوسرے گروپ میچ میں پولینڈ سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں ہونے والے گروپ سی کے اہم ترین میچ میں پولینڈ  کی ٹیم نے سعودی عرب کو 0-2 صفر سے ہرا دیا۔میچ میں مجموعی طور پر سعودی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا لیکن قسمت نے پولینڈ کے کھلاڑیوں کا ساتھ دیا۔

ذرائع کے مطابق میچ کے 39ویں منٹ میں زیلینسکی نے گول کرکے پولینڈ کو برتری دلائی، تاہم وقفے کے قبل سعودی عرب کو پنالٹی ملی جسے وہ گول میں بدلنے میں ناکام رہے، بعد ازاں دوسرے ہاف میں سعودی عرب نے مخالف گول پر حملے کئے لیکن وہ گول برابر کرنے میں ناکام رہے۔82 ویں منٹ میں لیوندوسکی نے گول کرکے برتری 0-2 کردی اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔

میچ میں مجموعی طور پر بال پر سعودی ٹیم کی گرفت پولینڈ کے مقابلے میں 64 فیصد رہی، اسی طرح گرین شرٹس نے پولینڈ کے 9 بار کے مقابلے میں 16 مرتبہ گیند کو شوٹ کیا، جن میں سے 5 ٹارگٹڈ تھے۔میچ میں سعودی ٹیم کو 5 جبکہ حریف ٹیم کو 4 بار کارنر ملا، مقابلے میں پولینڈ کے فاؤلز کی تعداد 18 رہی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر