ویب ڈیسک: مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے سارے پلان بتا دیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کہا ہے کہ ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا۹ سالہ پلان فیل ہو گیا۔
مریم نے کہا کہ عمران خان کا سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!