سکول میں فائرنگ، ننھی جان چل بسی

26 Nov, 2022 | 05:31 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  مسلح شخص نے دو مختلف اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بچی اور دو خواتین ہلاک ہو گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلح شخص نے برازیل کی ریاست اسپریٹو سانٹو  کے دو مختلف اسکولوں میں گھس کر فائرنگ کی اور طلبہ سمیت اساتذہ کو بھی نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی اور دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں مسلح شخص کو خودکار ہتھیار کے ساتھ دیکھا گیا جس نے فوجی وردی پہن رکھی تھی اور چہرے کو ڈھانپا ہوا تھا۔پولیس نےسی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم  کو گرفتار کرلیا تاہم ابھی ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 16 سال کے لگ بھگ ہے۔

مزیدخبریں